تین روزہ پنجاب ہاکی چیمپئن شپ4 جون سے لاہور میں منعقد ہوگی

اے پی پی  |  May 27, 2024

فیصل آباد۔ 25 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام پنجاب ہاکی چیمپئن شپ4 سے6 جون تک لاہور میں منعقد ہوگی اس ضمن میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائل اتوار 26 مئی کو شام4 بجے ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونگے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے رہائشی کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ جن کھلاڑیوں نے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے زندگی میں ایک بار بھی کھیلا ہے وہ ٹرائل میں حصہ نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے اصل شناختی کارڈ،ایک عدد شناختی کارڈ کی کاپی اور دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر ہمراہ لانا ضروری ہے اور سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More