انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 23 رنز سے ہرا دیا،بٹلر کی 84رنز کی شاندار اننگز

اے پی پی  |  May 27, 2024

برمنگھم۔25مئی (اے پی پی):انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 23 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوز بٹلر کی 84 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ، پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فخر زمان 45 اور بابر اعظم 32 رنز بنا کر نمایاں رہے ، انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے تین جبکہ معین علی اور جوفرا آرچر نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، جوز بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہفتہ کو ایجبسٹن ، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، انگلینڈ نے کپتان جوز بٹلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ، جوز بٹلر نے 51 گیندوں پر 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ، دیگر بیٹرز میں ول جیکس 37 اور جونی بیئرسٹو 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ،

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ حارث رئوف اور عماد وسیم نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فخر زمان 45 ، بابر اعظم 32 ، افتخار احمد 23 ، عماد وسیم 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان صفر ، صائم ایوب 2 ، شاداب خان 3 ، اعظم خان 11، محمد عامر 5 اور شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے تین ، معین علی اور جوفرا آرچر نے دو ، دو جبکہ کرس جورڈن ، عادل رشید اور لیام لیونگسٹن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More