سیالکوٹ، آر اے بازار فٹ بال کلب نے ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ 2024 جیت لی

اے پی پی  |  May 27, 2024

سیالکوٹ۔ 27 مئی (اے پی پی):آر اے بازار فٹ بال کلب نے ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ 2024جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں کیپٹل کی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلے جانے والا فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں ملا، مقررہ وقت میں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا جس میں آر اے بازار نے کیپٹل کی ٹیم کو 3 کے مقابلہ 4 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور ونر ٹرافی دی۔ رنراپ ٹیم کیپٹل فٹبال کلب کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش انعام جبکہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 50 ہزار روپے فی کس انعام دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل اور سی ای او ضلع کونسل الفت شہزاد نے بتایا کہ ضلع کونسل اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن ٹرافی 2024میں کل 63 کلبز نے حصہ لیا اور کل 64 میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں انتہائی فرینڈلی کنڈیشنڈ میں پروفیشنلز کی نگرانی میں میچز کا انعقاد کیا گیا، کھلاڑیوں کو کیش انعامات کے ساتھ ساتھ پروفیشنلز کو فیسیں بھی ادا کی گیئں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More