شاہین شاہ آفریدی کا قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار

اردو نیوز  |  May 26, 2024

ورلڈ کپ سکواڈ کے اعلان سے قبل شاہین آفریدی کو پاکستانی ٹی20 ٹیم کی نائب کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا۔

کرک انفو کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر شاہین آفریدی کو بابر اعظم کے نائب کے طور پر نامزد کیا جسے فاسٹ باؤلر کی طرف سے مسترد کر دیا گیا۔

آئی سی سی کو جمع کروائے گئے ورلڈ کپ سکواڈ میں نائب کپتان نہیں ہے۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دیگر متبادلات پر بھی بات کی۔ لیکن شاہین ان کی پہلی پسند تھے۔ شاداب خان کے نام پر بھی غور کیا گیا جو اس سے پہلے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

محمد رضوان کو بابر کے نائب کے طور پر نامزد کرنے پر بھی غور گیا تھا، مگر اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ کمیٹی اس عہدے پر کسی کم عمر کھلاڑی کو مقرر کرنا چاہتی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More