اسلام آباد میں دو مظاہرین کو کچلنے والے ڈرائیور کی شناخت فوجی افسر کے طور پر ہوئی، پولیس

اردو نیوز  |  May 25, 2024

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے دو فلسطینی حامی مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے جسے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین نے کیمپس لگائے ہیں۔

پیر کو چند مظاہرین پر تیز رفتار گاڑی چڑھانے کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اسے تھوڑی دیر بعد گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی جواد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’جناح ایونیو پر دو افراد کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان اس کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اور بعد میں مزید قانونی کارروائی کے لیے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More