’لگتا ہے دوستی ٹوٹ گئی‘ حسن علی کو قومی ٹی 20 سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

اردو نیوز  |  May 22, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹی 20 سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کی اپنی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔

حسن علی جو اس وقت انگلش کاؤنٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں انہیں فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حارث رؤف اب فٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد انہوں پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کے اعلان کے لیے 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور اب امید کی جارہی ہے کہ اگلے ایک دو روز میں سکواڈ کا اعلان ہو جائے گا۔

حال ہی میں حارث رؤف کی انجری کے بعد حسن علی کو پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا جس پر کرکٹ شائقین نے کافی تبصرے کیے تھے۔ اب حسن علی کے سکواڈ سے ریلیز کردیے جانے کے بعد بھی شائقین سوشل میڈیا پر اپنی مختلف آرا پیش کر رہے ہیں۔

حسن نامی صارف نے لکھا ’حسن علی کو سکواڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے لیکن جو لوگ کہہ رہے تھے کہ حسن کو بابر سے دوستی یاری کی وجہ سے منتخب کیا گیا وہ اب بولیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بابر اعظم نے سب کو میرٹ پر منتخب کیا اور آپ ان سے دوستی یاری کوٹے پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی توقع کیسے کر سکتے ہیں جب کہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ٹیم میں اپنی اوپننگ پوزیشن بھی قربان کردی۔‘

ایک صارف نے لکھا ’لگتا ہے بابر کی حسن علی سے دوستی ٹوٹ گئی‘

ایک اورصارف نے لکھا کہ ’حسن علی کو پہلے کاؤنٹی کرکٹ میں پرفارم کرنا چاہیے۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More