لائٹ نہیں تو مچھر کیسے بھگائیں؟ تیز پات سے خون چوسنے والے مچھر مکھیوں کو بھگانے کا سستا طریقہ

ہماری ویب  |  May 18, 2024

شدید گرمی میں سب سے زیادہ اذیت اس وقت ہوتی ہے جب لائٹ چلی جاتی ہے اور مچھر آجاتے ہیں. اب پنکھا چلا کر انھیں بھگا سکتے ہیں نہ ہی مچھروں کے درمیان بیٹھ سکتے ہیں. آج ہم لائے ہیں اس مشکل کا حل جس سے صرف 10 منٹ میں تمام مکھی مچھر سے آپ کی جان چھٹ جائے گی.

چند پتے تیز پات لیں. اس میں چند دانے لونگ کے ڈالیں اور دونوں چیزوں کو توے پر رکھ دیں. ان ایک چمچ نمک چھڑکیں اور پتوں میں آگ سلگا دیں.

اس توے کو احتیاط سے اس جگہ لے جائیں جہاں مچھر ہوں. اگر کمرہ ہے تو توے کو ایسی جگہ رکھیں جہاں کوئی چیز آگ نہ پکڑ سکے اور دس منٹ تک دھواں کمرے میں پھیلنے دیں. دیکھتے ہی دیکھتے تمام مچھر، مکھیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے بھاگ جائیں گے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More