سعودی ٹیم ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جاپان روانہ

اردو نیوز  |  May 14, 2024

سعودی پیرالمپک ٹیم ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024  کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے جاپان کے شہر کوبے  روانہ ہو گئی۔

عرب نیوز کے مطابق پیرا لمپک ٹیم نے چیمپن شپ کے لیے تیاریوں میں مقامی اور بین الاقوامی کیمپوں میں منعقد ہونے والے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا ہے۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس مقابلے مشرقی ایشیا میں پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوزتربیتی سیشنز کا پہلا مرحلہ ریاض، جدہ اور دمام میں مارچ سے اپریل تک جاری رہا جب کہ دوسرے مرحلے میں ٹیم نے دبئی میں تربیت حاصل کی، اس مرحلے میں سعودی ٹیم نے خلیجی گیمز میں بھی شرکت کی۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، یہ چیمپئن شپ 27 مئی تک جاری رہے گی۔

گیارہویں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی تک جاری رہے گی۔ فوٹو عرب نیوزجاپان کے شہر کوبے میں یونیورسیڈ میموریل سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی 168 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 مشرقی ایشیا میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے جبکہ  2015 میں دوحہ اور 2019 میں دبئی کے بعد ایشیا میں منعقد ہونے والی تیسری چیمپئن شپ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More