ہسپتال میں جعلی بوٹوکس انجکشن کا استعمال شدید بیماری کاسبب بن رہا ہے، محکمہ صحت کیلیفورنیا

اے پی پی  |  May 09, 2024

نیو یارک ۔9مئی (اے پی پی):امریکا میں کیلیفورنیا کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتال میں جعلی بوٹوکس انجکشن کا استعمال شدید بیماری کا باعث بن رہے ہیں ۔

شہنوا نےسی پی ایس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کیلیفورنیا کے محکمہ صحت عامہ نے بوٹوکس انجکشن لینے والے صارفین اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو خبردار کیاہے کہ متعدد ریاستوں میں جعلی بوٹوکس پائے گئے ہیں۔پچھلے مہینے، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے کہا کہ وہ ان لوگوں میں بیماری کی تحقیقات کر رہا ہے جنہوں نے یہ جعلی بوٹوکس انجکشن لگوائے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق 23 اپریل تک، کیلیفورنیا سمیت 11 ریاستوں میں 22افراد جن کو جعلی بوٹوکس لگے انہیں شدید قسم کی جلدی بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔ جعلی بوٹوکس کی علامات بوٹولزم کے زہر سے ملتی جلتی ہیں جس میں نگلنے میں دشواری، خشک منہ، سانس لینے میں دشواری، تھکاوٹ، جلد میں الرجی اور جسمانی کمزوری شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More