چین میں پاکستانی سفیر کا چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اے پی پی  |  May 07, 2024

بیجنگ۔7مئی (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے دارالحکومت بیجنگ میں ایرو سپیس اور دفاعی کمپنی چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی اے ٹی آئی سی )کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین لیو یو سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر کو کمپنی کے اعلیٰ معیار کے آلات اور مصنوعات بارے بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران دیرینہ شراکت داروں کے طور پر، دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کے ہمراہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔

پاکستانی سفیر نے دورے کے بعد سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ انہیں سی سی اے ٹی آئی سی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے اورچیئرمین لیو یو سے ملاقات کرنے پر خوشی ہوئی۔ کمپنی کے اعلیٰ معیار کے سازوسامان اور مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ دیرینہ شراکت داروں کی حیثیت سے ہم نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دفاعی تعلقات پاکستان اور چین کے تعلقات کا ایک اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک نے حال ہی میں ووہان میں پہلی ہینگور کلاس آبدوز کا آغاز کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More