وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی راہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے

اے پی پی  |  May 03, 2024

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ ن کی راہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے۔وزیراعظم نےسائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاکی۔انہوں نے کہا کہ افضل حسین تارڑ ( مرحوم ) کی ملک و قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More