وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے پہلے قمری سیٹلائٹ مشن لانچ کے تاریخی سنگ میل پر پوری قوم کو مبارکباد

اے پی پی  |  May 03, 2024

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے چینج 6 مشن کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے قمری سیٹلائٹ مشن لانچ کے تاریخی سنگ میل پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے خلائی سائنس پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ہمیں اپنےسائنسدانوں اورچین کے تعاون پر فخر ہے۔یہ کامیابی نوجوان ذہنوں کو سائنس اور تحقیق میں ترغیب دے گی، ہمارے قمری پروگرام کو تقویت دے گی اور چاند کے بارے میں ہمارے علم کو وسعت دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More