سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

اے پی پی  |  May 03, 2024

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعہ کو ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر قانون نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی، سپارکو اور چین کی قومی سپیس انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اس سے آئندہ خلائی تحقیقات میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ پوسٹ میں وزیر قانون و انصاف کی جانب سے اردو اور انگریزی زبانوں میں مبارکباد کا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More