سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خضدار بم دھماکہ کی مذمت

اے پی پی  |  May 03, 2024

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل سمیت دیگر افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے صدیق مینگل اور دیگر کے لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں

،بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More