صدر مملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد

اے پی پی  |  May 03, 2024

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آئی کیوب قمر ‘‘ کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی سپیس انتظامیہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں، امید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے اور سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More