نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ، اجلاس میں شریک رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ، دفتر خارجہ

اے پی پی  |  May 03, 2024

بنجول۔3مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو اس وقت گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری ہے۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے اور سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں پاکستان کی ترجیحات میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا پرامن حل اور غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے امہ کے اجتماعی موقف کی وکالت کرنا شامل ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More