لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کی ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں اور صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ ر ہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکمے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں،شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں،شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ کل (30 اپریل ) تک ختم ہونے کا امکان ہے،شہری مدد کےلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More