سکھر سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

سکھر۔ 29 اپریل (اے پی پی):سکھر ضلع سمیت سندھ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 29 اپریل بروز پیر سے شروع ہوگئی ہے ۔سکھر میں تین لاکھ 92 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کے تحت پولیو ورکرز نے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلانا شروع کردیئے ہیں ۔

پولیو مہم 5 مئی تک جاری رہے گی ۔ سکھر ضلع میں 3 لاکھ 92 ہزار834 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر زیر احمد پھل کا کہنا تھا کہ بچوں کو قطرے پلانے کے لیے بارہ سو پچاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیو مہم کے دوران 2ہزار 829پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں،تفریحی مقامات، ریلوے سٹیشنز،بس اڈوں، اور داخلی و خارجی راستوں پر بھی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں،سکھرشہر کے ماکا گوٹھ پمپنگ سٹیشن سے لیے گئے۔

ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی، پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More