سعودی عرب کا بل گیٹس کے تعاون سے دنیا میں پولیو کے خاتمےکے لئے عالمی اقدام کا آغاز

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

ریاض ۔29اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے بل گیٹس کے تعاون سے دنیا میں پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کا آغاز کر دیا۔العربیہ اردو کے مطابق اس اقدام کی منظوری سعودی عرب کے شہر الریاض میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران دی گئی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نےکہا کہ سعودی عرب کا مقصد زمین کو پولیو فری بنانا ہے جس کے لیے سعودی عرب عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے اور اس کے لیے پولیو ویکسین کی تیاری اور اسے متاثرہ افراد تک پہنچانا ہے۔ان اقدامات کے تناظرمیں سعودی عرب میں بچوں کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کے موقع پر پولیو ویکسین لگانے کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی عرب نے اس پروگرم کے لیے2006میں 120 ملین 2007میں 180 ملین ریال مختص کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More