بارش سے متعلقہ حادثات میں 10 افراد جاں بحق ،14 افراد زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

پشاور۔ 29 اپریل (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کی جانب سے پچھلے دو روز کے دوران بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 5 مرد ،2خواتین اور7 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 51 گھروں کو جزوی اور5گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ،اسی طرح تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع باجوڑ ،سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر مالاکنڈ، لکی مروت، کوہاٹ اورکزئی، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ اور مھمند میں رونما ہوئے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

متاثرہ اضلاع میں امدادی ٹیمیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بندشاہراؤں کو کھولنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بند سٹرکوں کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More