نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتاما حاجی محمد بن حاجی حسن سے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے فروغ کے لیے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔

پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے دور کے اجلاس رواں سال کے دوران اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا، فریقین مارکیٹوں کا جائزہ لیں گے اور ٹھوس اقتصادی نتائج کے لیے مختلف شعبوں میں پیش کیے جانے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ بیان کے مطابق باقاعدگی سے اعلیٰ سطحی رابطے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو تقویت دیتے ہیں۔

اس پس منظر میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا گیا۔ غزہ میں جاری انسانی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں فریقین نے فوری طور پر مخاصمت کے خاتمے اور فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے او آئی سی کے فریم ورک کے اندر قریبی تعاون کی بھی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More