قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون نے اوکاڑہ، شیخوپورہ، چکوال، بھیرہ اور بھلوال سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے وفود سے جمعرات کو یہاں ملاقات کے موقع پر کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کی ترجیح کے لیے باہمی مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مکالمے ایک مضبوط قانونی نظام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ پوسٹ میں وزیر قانون کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More