وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی سکینلون اور یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے یہاں الگ الگ ملاقات کی اور پاکستان اور ان کے متعلقہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق بدھ کو کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے کینیڈا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ سے یورپی یونین کی سفیر نے بھی ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، نقل مکانی اور موسمیاتی کارروائی سمیت باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More