وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگناراجا نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے 2022 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد یو این ڈی پی کی جانب سے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور موسمیاتی کارروائی کے حوالے سے کئے گئے اہم کاموں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کلائمیٹ ریزیلینس اور موافقت کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف سمیت سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں یو این ڈی پی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا نظام بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دے کر پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ساتھ موسمیاتی ایجنڈے کے حصول کے سلسلے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے میں پڑنے والے ممالک کی امداد انہیں قدرتی آفات سے دوبارہ تعمیر کرنے اور زیادہ بار بار اور زیادہ شدید موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ ہونے کے قابل بنائے گی۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل وگناراجا نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے نفاذ میں یو این ڈی پی کے ساتھ مسلسل تعاون اور حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی فعال سفارتی مصروفیات کو بھی سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More