وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو یہاں دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے خاص طور پر تجارت، توانائی، رابطے، ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام اور ان کے جائز حقوق کے لئے ایران کی واضح اور اصولی حمایت پر ایرانی قیادت کو سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More