پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی عمان کی سفیر روآ الزاجالی کے استقبالیہ میں شرکت

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

برسلز۔22اپریل (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بین الاقوامی سہ ماہی جریدے “ڈپلومیٹک ورلڈ” کے موسم بہار ایڈیشن کے اجراء پر بیلجیئم اور یورپی یونین کے لئے عمان کی سفیر روآ الزاجالی کے استقبالیہ میں شرکت کی ۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق برسلز میں وزارت خارجہ سفارتی امور کے انڈر سیکرٹری شیخ خلیفہ الحارثی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More