وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سے سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم سے سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باکو میں آنے والی کاپ 29 میں متاثرہ بچوں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی بچے جو موسمیاتی بحران سے متاثر ہوئے ہیں، انہیں خود کو عالمی موسمیاتی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے۔

عالمی یوم ارض پر روشنی ڈالتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے بھی بچوں کے فعال کردار پر زور دیا کہ وہ اپنے بڑوں کو قومی موافقت کے منصوبے (این اے پی) کے مطابق پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو روکنے کی تلقین کریں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزارت کے موسمیاتی ایجنڈے کو قومی طے شدہ شراکت (این ڈی سیز) کے مطابق بچوں کے ذریعے ملک بھر میں فروغ دیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی پالیسی کی تشکیل اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کے دوران بچوں کی شرکت کے بڑھے ہوئے کردار پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More