ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ کا وفاقی دارالحکومت میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی اہلیہ نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہیں اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔

عالم الہدیٰ نے اپنی کتاب “دی آرٹ آف فیمینائن لائف” کے انگریزی ورژن کا اجراء بھی کیا جو اپنی بصیرت اور نقطہ نظر سے علمی گفتگو کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More