اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اقوام متحدہ ۔19اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔

پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر موجود مختلف امور بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول فلسطین پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے مباحثے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے دورہ پر ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More