سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں چاردن کی توسیع

اے پی پی  |  Apr 15, 2024

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں چاردن کی توسیع کردی ۔

ایف بی آر کی جانب سے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیوکو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مارچ 2024 کیلئے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 18اپریل مقررکی گئی تھی تاہم اس میں مزید 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن اب 22 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More