الیکشن کمیشن نے ووٹرز کےتازہ اعدادوشمار جاری کردیئے

اے پی پی  |  Apr 15, 2024

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کےتازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کےمطابق صوبہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے ،سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More