معروف ریپر سینٹ لیونٹ کا سٹیج پر غزہ کی حمایت میں بیان

اردو نیوز  |  Apr 15, 2024

معروف فلسطینی، فرانسیسی، الجزائری، سربین ریپ میوزک سٹار سینٹ لیونٹ نے کوچیلا ویلی میوزک فیسٹیول میں غزہ کی بھرپور حمایت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سینٹ لیونٹ نے سنیچر کو کیلیفورنیا میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس فیسٹیویل میں پرفارم کرتے ہوئے سینٹ لیونٹ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر بات کی۔

سینٹ لیونٹ کہتے ہیں کہ ’کوچیلا، میرا نام سینٹ لیونٹ ہے اور میں یروشلم میں پیدا ہوا اور غزہ میں پلا بڑھا۔ مجھے امید ہے جیسے آپ سب جانتے ہوں گے غزہ کے لوگ پچھلے چھ ماہ سے بے رحم قتل عام سے گزر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اور فلسطین کے عوام پچھلے 75 برسوں سے بے رحم طریقے سے مقبوضہ ہیں۔‘

سینٹ لیونٹ نے کوچیلا ویلی میوزک فیسٹیول میں ’نیلز‘، ’فرام غزہ وِد لوو‘ اور ’ویری فیو فرینڈز‘ جیسے کئی سپرہٹ گانے گائے۔    

یروشلم میں پیدا ہونے والے مروان عبدالحامد المعروف سینٹ لیونٹ نے اس سے قبل اپنے بچپن کے بارے میں عرب نیوز سے بات کی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میرے کثیر الثقافت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ میری والدہ فرانسیسی اور الجزائری ہیں۔ میرے والد سربین اور ہاف فلسطینی ہیں۔ میرے والدین دونوں الجزائر میں پلے بڑھے لیکن 1990 کے اوائل میں انہوں نے اوسلو اکورڈز جس میں فیصلہ ہوا کہ فلسطین آزاد ہو جائے گا، واپس فلسطین جانے کا فیصلہ کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’لہذا وہ واپس فلسطین چلے گئے۔ میرے والد وہاں 1980 کے اوائل میں رہنے گئے تھے۔ میرے والد نے وہاں ہوٹل بنایا اور میں وہیں بڑا ہوا۔‘

سینٹ لیونٹ نے مزید کہا کہ ’سب لوگوں کے لیے بچپن بہت اچھی یادوں والا ہوتا ہے لیکن میرے لیے یہ ملا جلا تھا کیونکہ مجھے ڈرونز کی آوازیں یاد آتی ہیں لیکن سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ مجھے غزہ کی اپنائیت اور خوشبو یاد آتی ہے۔ مجھے کھانوں کا ذائقہ یاد آتا ہے اور اُس مٹی کا عجیب ہونا یاد آتا ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More