‏صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا

اے پی پی  |  Apr 15, 2024

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):‏صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے ۔ 16 اپریل کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر آئینی تقاضا ہے ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More