بیساکھی تہوار ،بھارت سے آئے سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکا نہ صاحب پہنچ گئے

اے پی پی  |  Apr 15, 2024

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے 2400سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکا نہ صاحب پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران کی جانب سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق گورودوارہ جنم استھان کو خوبصور ت انداز میں سجانے کے علاوہ دیگر اعلی انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ یاتریوں کو رہائش، ٹرانسپورٹ، لنگر اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سکھ یا تری گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا بھی دورہ کریں گے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنمائو ں نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں، گوردوارہ جنم استھان کی خوبصورتی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ہمارے مقدس مقامات کا بہترین تحفظ اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More