اقوام متحدہ کے سربراہ نے ہیٹی میں عبوری کونسل کے قیام کو سراہا

اے پی پی  |  Apr 14, 2024

پورٹ۔او۔پرنس ۔14اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتر س نےہیٹی میں عبوری صدارتی کونسل (ٹی پی سی) کی تشکیل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

شنہوا کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں گٹیرس نے جمعہ کو باضابطہ طور پر عبوری کونسل قائم کرنے والے فرمان کے اجرا کی تعریف کی یہ ادارہ ہیٹی کے اگلے وزیر اعظم اور کابینہ کے انتخاب کے لیے ذمہ دار ہے۔بیان کے مطابق انتونیو گوترس نے ہیٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ عبوری وزیر اعظم اور حکومت کی بروقت تقرری اور عبوری انتخابی کونسل کے اراکین کی نامزدگی سمیت عبوری حکمرانی کے انتظامات میں پیش رفت جاری رکھیں۔

مزید برآں اقوام متحدہ کے سربراہ نے بیان میں ٹی پی سی کے کردار کو تسلیم کیا، جس میں بین الاقوامی برادری کے تمام اراکین کے ساتھ ملٹی نیشنل سکیورٹی سپورٹ (ایم ایس ایس )مشن کی تعیناتی کو تیز کرنے کے لیے تعاون شامل ہے، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال اختیار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More