سعودی عرب کا خطے میں فوجی کشیدگی پر اظہار تشویش

اے پی پی  |  Apr 14, 2024

ریاض۔14اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافے اور اس کے اثرات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نےجاری بیان میں خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافے اور اس کے اثرات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

وزارت نے خطے اور اس کے عوام کو وسیع جنگ کے ’سنگین اثرات‘ سے خبردار بھی کیا ہے۔وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More