ایران کا درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل پر جوابی حملہ

اے پی پی  |  Apr 14, 2024

تہران۔14اپریل (اے پی پی):ایران نے اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں گزشتہ رات کئے گئے دھماکہ خیز ڈرونز بھیجے اور میزائل فائر کیے جس کی وجہ سے ایک بڑی کشیدگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ امریکا نے اسرائیل کی حمایت کے لیے ’آہنی عزم‘ کا اعادہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں اے پی اور روئٹرز کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حلمے کے بعد سائرن کی آوازیں سنی گئیں اور صحافیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں جنہیں مقامی میڈیا نے ڈرونز کو راستے میں روکے جانے کی کارروائی قرار دیا۔

اسرائیل میں ایمبولینس سروس نے کہا کہ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کچھ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران سے 100 سے زیادہ ڈرون لانچ کیے گئے جبکہ عراق اور اردن میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا درجنوں ڈرونز اوپر سے پرواز کرتے دیکھے گئے اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے کچھ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے ایک اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More