وفاقی وزیرداخلہ کا مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More