ترکیہ، کیبل کار حادثے میں ایک شخص ہلاک، 10 زخمی

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

استنبول۔13اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک کیبل کار کی کیبن ٹوٹے ہوئے کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

رائٹرز کے مطابق ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اوکے میمس نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ کیبل کار کی کیبن ٹوٹے ہوئے کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 10زخمی اور 100سے زائد افراد 16گھنٹے سے زائد کیبل کار کے24 کیبنوں میں پھنسے رہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے 7 ہیلی کاپٹر اور 500 سے زیادہ امدادی کارکنوں پر مشتمل ریسکیو ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 112افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے اور ان میں سے کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئیں اور نہ ہی ان کی صحت خراب تھی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو حفاظتی رسیوں سے بندھے کیبنوں میں چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More