موزمبیق میں ’ہیضے کے خوف سے بھاگنے والے 96 افراد کشتی ڈوبنے سے ہلاک

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

ماپوتو۔11اپریل (اے پی پی):موزمبیق میں ہیضے کے خوف سے بھاگنے والے 96 افراد کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے، اے ایف پی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے 96 افراد ہلاک ہو گئے۔نمپولا کے سیکرٹری آف سٹیٹ جائم نیتو نے کہا ہے کہ زیادہ تر مسافر ہیضے کے بارے میں غلط معلومات کی وجہ سے خوف ہ ہراس شکار تھے جس کی وجہ سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشتی میں تقریباً 130 افراد سوار تھے۔انہوں نے کہا کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے اور یہ مسافروں کو لے جانے کے لیے موزوں نہیں تھی اس لیے ڈوب گئی۔ اس میں 91 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔

موزمبیق کے سرکاری اعدادوشمار جنوبی افریقی ملک موزمبیق جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، میں اکتوبر سے لے کر اب تک پانی سے پھیلنے والی بیماری سے تقریباً 32 ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ 15 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More