وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اومان کے سلطان کو ٹیلی فون پر عیدالفطر کی مبارکباد

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اومان کے سلطان عزت مآب سلطان حاتم بن طارق کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اومان اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے پاک-اومان ادارہ جاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ کے مابین اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔ سلطان حاتم بن طارق نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں راہنمائوں نے اقتصادی تعاون کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اومانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیراعظم کو اومان کے دورے کی دعوت دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More