عید کا چاند، رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے،سینیٹرمحسن نقوی

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی نے عیدالفطر پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا چاند، رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے،عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے۔

منگل کی رات اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے،دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے۔اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ چاند رات پر غرباء اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے،اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More