پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، دو دہشت گرد جہنم واصل

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

راولپنڈی ۔9اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں ایک خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، دو دہشت گردوں کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے انہیں جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

یہ دہشت گرد متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More