گورنرسندھ کی یوسف رضا گیلانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

کراچی۔ 09 اپریل (اے پی پی):گورنرسندھ نے یوسف رضا گیلانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوسف رضا گیلانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے، قوی امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں ایوان بالا عوامی فلاح و بہبود کی قانون سازی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More