وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا گیا

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کیا گیا ہے ۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ایوان بالا میں حکومت کی نمائندگی کرنے اور سرکاری امور کو منظم انداز میں نمٹانے کے لیے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارکو قائد ایوان مقرر کیا ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن 9 اپریل سے نافذ العمل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More