پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ ، مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین منتخب

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں جاری کئے گئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی دن 11 بجے تک جمع کرائے گئے۔ 11 بج کر 15 منٹ پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ۔

چیئرمین سینیٹ کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے کاغذازت نامزدگی جمع کرائے ان کے مد مقابل کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More