سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران صدر نشین وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر سیدال خان ناصر سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More