اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول دیا

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

دمشق ۔9اپریل (اے پی پی):اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں نیا قونصل خانہ کھول دیا۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ہمراہ نئے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو قونصل خانے پر حملے کا جواب ضرور ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More