دہشت گردی کے خلاف تعاون کے معاملے پر روسی حکام کے ساتھ بات چیت کرنا ابھی مناسب نہیں ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

پیرس۔9اپریل (اے پی پی):فرانس کے وزیر خارجہ سٹیفن سیجورن نے کہا کہدہشت گردی کے خلاف تعاون کے معاملے پر اب روسی حکام کے ساتھ بات چیت کرنا مناسب نہیں ہے، کیونکہ بات چیت کے بعد روس نے جو بیانات جاری کئے ہیں ان میں غلط معلومات ہیں۔

تاس کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس اور روس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے لیکن روسی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنا فی الحال فرانس کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے مذاکرات کے نتائج بارے ان کے بیانات غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت دوبارہ شروع ہونے سے قبل اعتماد کو بحال کرنا ضروری ہے۔یاد رہے کہ 3 اپریل کو، روسی وزیر دفاع اور فرانسیسی وزیر دفاع نے اکتوبر 2022 کے بعد پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ جس میں انہوں نے کنسرٹ ہال پر حملے اور یوکرین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزیر دفاع نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ فرانسیسی کمانڈو اس حملے میں ملوث نہیں تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More