اسرائیلی وزیر اعظم کو رفح پر زمینی حملے بارے تشویش سے آگاہ کیا ہے، آسٹریلوی وزیر اعظم

اے پی پی  |  Apr 09, 2024

کینبرا۔9اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ انہوں نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو رفح پراسرائیل کے زمینی حملے بارے آسٹریلیا کی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے نتائج جو شہری آبادی کے لیے ہوں گے ان پر آسٹریلیا کو شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے مکینوں کو شمال سے جنوب کی طرف جانے کے لیے کہا گیا تھا،

پھر انھیں مرکز سے جنوب کی طرف جانے کے لیے کہا گیا ، غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجہ میں صاف پانی، خوراک اور بنیادی سہولیات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس صورتحال میں اب وہ ممکنہ زمینی حملے کابھی سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مجوزہ اسرائیلی اقدام کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی انسانی صورتحال بارے امریکا اور دیگر ہم خیال ممالک کی طرح بہت فکر مند ہیں ۔آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں کام کرنے والے امریکی امدادی ادرے ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر حملے میں ایک آسٹریلوی خاتون شہری زومی فرینکام سمیت 7 افراد کے مارے جانے کے اقدام کی مذمت نے اسرائیل کو غزہ کے لئے اضافی کراسنگ پوائنٹ کھولنے پر مجبور کیا لیکن سوال یہ ہے کہ اسرائیل نے ان کراسنگ پوائنٹس سے غزہ کے لئے امداد لے جانے کی اجازت کیوں نہیں دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More